بھارت کی ایل او سی پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ سے پاکستانی شہری شہید ہوگیا آئی ایس پی آر

بھارتی سیکیورٹی فورسز کی چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے 70 سالہ شہری محمد دین شہید ہوا، آئی ایس پی آر

پاکستان فورسز نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستانی حدود میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شہری شہید ہوگیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے 70 سالہ محمد دین شہید ہوگیا، پاکستانی فورسز نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 6 اکتوبر سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے نہ رکنے والے سلسلے میں اب تک 12 افراد شہید اور فوجی جوانوں سمیت درجنوں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ورکنگ باؤنڈری کے قریب شہری آبادی نقل مکانی پر بھی مجبور ہوگئی ہے۔
Load Next Story