تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ جلد مکمل ہوگا وزیر اعلیٰ
پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کےتناسب سے سندھ میں ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں بھی کمی کی جائے گی،وزیراعلیٰ سندھ
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے تناسب سے سندھ میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کی جائے گی، اس بات کی یقین دہانی منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھرو اور وزیر ٹرانسپورٹ میر ممتاز حسین جاکھرانی نے اپوزیشن لیڈر شہریارخان مہر کی تحریک التوا پر کرائی۔
تحریک التوا میں کہا گیا تھا کہ ڈیزل اور پٹرول کے نرخ 2012کی نسبت 10 فیصد کم ہو گئے ہیں لیکن پبلک ٹرانسپورٹ اور مال برداری کے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی، وزرا کی یقین دہانی کے بعد اپوزیشن لیڈر نے اپنی تحریک پر زور نہیں دیا، قبل ازیں ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نے تحریک استحقاق پیش کی جس میں کہا گیا کہ سندھ اسمبلی کے قواعد انضباط کار کے قاعدہ 144 کے مطابق سہہ ماہی بنیادوں پر بجٹ کی رقوم کے اجرا اور استعمال کو زیر بحث لایا جانا ضروری ہے، ابھی تک اس قانون کے تقاضے کو پورا نہیں کیا گیا جس سے پوری اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا، وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا کہ سندھ اسمبلی پہلی اسمبلی ہے جس نے بجٹ کو سہہ ماہی بنیادوں پر بجٹ زیر بحث لانے کا اقدام کیا ہے، سہہ ماہی رپورٹ تیار ہو رہی ہے، اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بحث کے لیے پیش کر دی جائے گی
قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کے کوئلے کی گیس(سن گیس)( Syngas) سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا،منصوبے کے دو مرحلوں پر کام مکمل ہو چکاجبکہ تیسرے اور آخری مرحلے پر تیزی سے کام جاری ہے،اس منصوبے کے لیے وفاقی حکومت فنڈز فراہم کر رہی ہے،یہ بات انھوں نے منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ توانائی سے متعلق ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی،وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھرو نے وزیراعلیٰ سندھ کی طرف سے ارکان کے ضمنی سوالوں کے جوابات دیے۔
ایک اور سوال کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ عالمی بینک نے '' تھر کول اینڈ پاور ٹیکنیکل اسسٹنٹ پروجیکٹ '' کے نام سے ایک اسٹڈی پروجیکٹ کے لیے 3 کروڑ ڈالرز کی مالی معاونت کا وعدہ کیا تھا لیکن منصوبے کی تیاری کے مرحلے پر عالمی بینک اپنی معاونت سے دستبردار ہو گیا کیونکہ اس کی پالیسی اچانک تبدیل ہو گئی تاہم 20 لاکھ ڈالرز کے پروجیکٹ پری پریشن فیسیلٹی کے تحت چند محدود سرگرمیاں انجام دی گئیں،دریں اثناء سندھ اسمبلی نے منگل کو مطالبہ کیا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد سے میر پور خاص تک ریلوے سروس بحال کی جائے اور صوبے کے ہر ضلع میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے مراکز قائم کیے جائیں،یہ مطالبے دو قرار دادوں کے ذریعہ کیے گئے جو اتفاق رائے سے منظور کی گئیں، قرار دادوں کی منظوری کے بعد اسپیکر نے اجلاس محرم الحرام کے احترام میں پیر 10 نومبر تک ملتوی کر دیا۔