نئی دہلی میں مسلم کش فسادات کے پانچویں روز بھی سخت کشیدگی

فسادات میں 56افراد زخمی ہوئے، پولیس نے جھڑپوں میں ملوث 14افراد کو حراست میں لے لیا

علاقے میں دکانیں بند ہونے سے کھانے پینے اور ضروریات زندگی کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں مسلم کش فسادات کے پانچویں روز بھی سخت کشیدگی برقرارہے۔


فسادات میں 56افراد زخمی ہوئے پولیس نے جھڑپوں میں ملوث 14افراد کوحراست میں لے لیا، نئی دہلی کے مشرقی علاقے تر ی لوک پوری میں ہندومسلم فسادات پھوٹنے کے 5روز بعد بھی کشیدگی ہے۔علاقے میں دکانیں بند ہیں جس کی وجہ سے کھانے پینے اور ضروریات زندگی کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

علاقے سے ایک پھر ہنگاموں کی خبریں آرہی ہیں تاہم پولیس نے افواہیں پھیلانے والوں کوخبر دار کیا ہے ۔منگل کو پولیس نے فسادات روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کردیں علاقے میں رہنے والے ہندو اور مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ علاقے میں پھیلے ہوئے پتھر اور شیشے ہٹائیں انتہا پسند ہندوں نے اتوار اورپیر کی درمیانی رات بھی 2دکانیں جلادیں۔
Load Next Story