پشاور بم ناکارہ بناتے ہوئے انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ شہید

علاقہ شیخان میں 3 بم ناکارہ کرنے کے بعد حکم خان چوتھا بم ناکارہ کررہے تھے کہ دھماکا ہوگیا

علاقہ شیخان میں 3 بم ناکارہ کرنے کے بعد حکم خان چوتھا بم ناکارہ کررہے تھے کہ دھماکا ہوگیا۔ فوٹو: فائل

پشاورکے نواحی علاقے بڈھ بیرشیخان میں بم ناکارہ بنا تے ہوئے دھماکے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج انسپکٹرحکم خان شہید ہوگئے۔


ڈی ایس پی صدرفضل مولی خان کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ اکاخیل کے قریب شرپسندوں نے 3 مقامات پربارودی مواد نصب کیا ہے جس پرانسپکٹر حکم خان نے3 بموں کو ناکارہ بنایا جب چوتھے بم کو ناکارہ بنارہے تھے کہ شرپسندوں نے ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے اڑادیا جس سے حکم خان موقع پرشہید ہوگئے، اس دوران علاقہ غیر گڈملنگ میں شرپسندوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے نصیر نامی دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ ادھر تحصیل باڑہ اکاخیل میں شدت پسندوں نے اکاخیل امن شرشتہ کے رضاکار تیرہ خان کے گھر کو بارودی مواد سے اڑا دیا، تیراہ خان کو شدت پسندوں نے ایک ماہ قبل فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔
Load Next Story