بینکوں کو فراڈ کی وجہ سے 2 ارب 58 کروڑ روپے کا نقصان ہوا

ایک سال میں بینکوں میں 3 ارب 39 کروڑ کے فراڈ، 81 کروڑ 20 لاکھ ریکور کیے جاسکے

ایک سال میں بینکوں میں 3 ارب 39 کروڑ کے فراڈ، 81 کروڑ 20 لاکھ ریکور کیے جاسکے۔ فوٹو: فائل

گزشتہ ایک سال کے دوران ملک میں کام کرنیوالے تمام بینکوں کو فراڈ کی وجہ سے 2 ارب 58 کروڑکا نقصان برداشت کرنا پڑا.


ایک سال میں بینکوں میں 3 ارب 39 کروڑ کے فراڈ ہوئے جن میں سے صرف 81 کروڑ 20 لاکھ ریکور کیے جاسکے۔ زرعی ترقیاتی بینک، حبیب میٹروپولیٹن بینک، بینک آف ٹوکیو،ایس ایم ای بینک میںکوئی فراڈ نہیں ہوا جبکہ سونیری بینک اوربینک آف خیبرکی فراڈ کی تمام رقم اور بارکلے بینک اور سندھ بینک کی کوئی رقم ریکور نہیں ہوسکی۔ قومی اسمبلی میں میں پیش کیے گئے ایکسپریس کودستیاب دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ حبیب بینک لمیٹڈمیں 69 کروڑ 74لاکھ کے فراڈہوئے جن میں سے4کروڑ51لاکھ ریکورکیے گئے۔

نیشنل بینک میں63کروڑ 45 لاکھ کا فراڈ ہوا اور9کروڑ65لاکھ ریکورہوئے۔یو بی ایل میں8کروڑ74لاکھ کے فراڈ اور 4کروڑروپے ریکور ہوئے۔ ایم سی بی میں 8کروڑ74لاکھ کے فراڈ اور 4 کروڑ ریکوری، الائیڈ بینک میں65 کروڑ 93لاکھ کے فراڈ اور 64کروڑ 68لاکھ ریکوری ہوئی، ایف ڈبلیو بی ایل میں 8 لاکھ 90 ہزار کا فراڈ ہوا اور تمام رقم ریکور کرلی گئی۔
Load Next Story