اسپیکرہوتا تو اب تک تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے منظور کرچکا ہوتا بلاول بھٹو زرداری
خوب پردہ ہے چلمن سے لگے بیٹھے ہیں، صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں، بلاول بھٹو زرداری کی ٹوئٹ
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر وہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جگہ ہوتے تو اب تک تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرچکے ہوتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں استعفوں کی منظوری کے لئے تحریک انصاف کے ارکان کی آمد اور اسپیکر قومی اسمبلی کے موقف پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خوب پردہ ہے چلمن سے لگے بیٹھے ہیں، صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں۔ اگر وہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جگہ ہوتے تو اب تک ان کے استعفے منظور کرچکے ہوتے۔
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کے ارکان کو استعفوں کی تصدیق کے لئے طلب کیا تھا تاہم ان کا اصرار تھا کہ وہ انفرادی طور پر استعفوں کی تصدیق کریں جبکہ تحریک انصاف اجتماعی تصدیق پر ڈٹی رہی اور اس طرح استعفوں کی تصدیق کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا ۔