یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے تک کمی کا امکان

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو بجھوا دی ہے اوراس کا اطلاق 30 نومبرکو رات 12 سےہوگا

یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 90 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 7 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے تک کمی کا امکان ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو بجھوا دی ہے جس میں یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 90 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 7 روپے 10 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے، وزارت خزانہ کو ارسال کی گئی سمری میں اور ایچ او بی سی کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے تک کمی کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کے آس پاس ہے اور عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں غیر معمولی کمی کے بعد حکومت پاکستان نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کا فیصلہ کیا۔
Load Next Story