کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منافع کا حصول 30200 پوائنٹس کی حد گر گئی
مجموعی طور پر 25 کروڑ93 لاکھ 27 ہزار920 حصص کے سودے ہوئے
PESHAWAR:
بعض لسٹڈ کمپنیوں کی توقعات سے کم مالیاتی نتایج اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی کاروباری صورتحال اتار چڑھاؤ اور مندی کی لپیٹ میں رہی جس سے انڈیکس کی 30200 پوائنٹس کی حد بھی گرگئی۔
61.63 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے30ارب18 کروڑ67 لاکھ 53 ہزار 878 روپے ڈوب گئے، ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، بینکوں و مالیاتی اداروں، میوچل فنڈز اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے 79 لاکھ 86 ہزار 294 ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ غیرملکیوں کی جانب سے 39 لاکھ 4 ہزار901، این بی ایف سیز کی جانب سے 19 لاکھ14 ہزار 444 اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے 21 لاکھ67 ہزار60 ڈالر کا انخلا کیا گیا۔
مندی کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 112.38 پوائنٹس کی کمی سے 30113.24 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 100.41 پوائنٹس کی کمی سے 19983.38 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 95.98 پوائنٹس کی کمی سے 22096.83 ہوگیا، کاروباری حجم منگل کی نسبت 57.13 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 25 کروڑ93 لاکھ 27 ہزار920 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار404 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 135 کے بھائو میں اضافہ، 249 کے داموں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔