وزیراعظم نے آئی سی سی کی صدارت کےلئےنجم سیٹھی کے نام کی منظوری دے دی
نجم سیٹھی آئندہ سال یکم جولائی کوایک برس کے لئے عہدہ سنبھالیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف نے آئی سی سی کی صدارت کے لئے نجم سیٹھی کے نام کی منظوری دے دی جو آئندہ برس ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان اور گورننگ بورڈ نے آئی سی سی کے آئندہ صدر کے لئے نجم سیٹھی کا نام تجویز کیا تھا۔ پی سی بی کے پیٹرن چیف وزیر اعظم نواز شریف نے ان کے نام کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد 10 نومبر کو آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں نجم سیٹھی کے نام کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد نجم سیٹھی آئندہ سال یکم جولائی کوایک برس کے لئے عہدہ سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیوں کے بعد اب کونسل کے صدر کا عہدہ علامتی رہ گیا ہے اور فیصلوں کا اختیار بگ تھری یعنی بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے پاس ہے۔