زرمبادلہ ذخائر 2649 کروڑ کمی سے 132 ارب ڈالر رہ گئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 26 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مرکزی بینک کے ذخائر میں 21 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ فوٹو: فائل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 26 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 46 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر 13 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔


اسٹیٹ بینک کے مطابق 24 اکتوبر کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی کمی سے 4 ارب 67 کروڑ 76 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 4ارب 63 کروڑ 17لاکھ ڈالر اور مرکزی بینک کے ذخائر 21 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی نمایاں کمی سے 8 ارب 78 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر 8ارب 56 کروڑ 83لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
Load Next Story