اداکارہ ریما نے امریکا کا سب سے بڑا ’’امریکا ایبراڈ میڈیا‘‘ ایوارڈ جیت لیا
ایوارڈ جیتنا اعزاز کی بات ہے اور میں اپنے ملک کا نام مزید روشن کرنا چاہتی ہوں، اداکارہ ریماخان
اداکارہ ریما خان نے اپنی ڈرامہ سیریل ''ریما خان کا امریکا'' میں شاندار کارکردگی پر امریکا کا سب سے بڑا 'امریکا ایبراڈ میڈیا' ایوارڈ جیت لیا ہے۔
پاکستان کی وراسٹائل اداکارہ اورہدایت کارہ ریماخان نے اپنی ٹی وی سیریل '' ریما خان کا امریکا'' میں شاندار کارکردگی کے ذریعے امریکا کا سب سے بڑا 'امریکا ابراڈ میڈیا' ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اس ٹی وی سیریل میں ریما خان نے ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو امریکا میں رہائش پزیر پاکستانیوں کی نظر سے اپنے ایک نئے ملک کی تلاش کی کوشش کرتی ہے اور وہاں رہائش پزیر مشرقی تہذیت کو اپنائے ہوئے لوگوں سے امریکا کے بارے میں ان کے خیالات جانچنے کی کوشش کرتی ہے،اس موقع پر اداکارہ ریما کا کہنا تھا کہ امریکا کا سب سے بڑا ایوارڈ جیتنا اعزاز کی بات ہے اور میں اپنے ملک کا نام مزید روشن کرنا چاہتی ہوں۔
ریما خان کا کہنا تھا گزشتہ کئی برسوں سے بالی ووڈ فلمیں پاکستان میں ریلیز ہو رہی ہیں جو کہ ایک اچھی بات ہے اور میں بھارتی حکومت سے بھی کہوں گی کہ پاکستانی فلموں کو بھارت میں ریلیز ہونے کی اجازت دی جائے تاکہ دونوں ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنے کا موقع ملے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس یہ ایوارڈ بالی ووڈ اداکار عامر خان کو ان کے رئیلٹی شو ''ستیا میو جیاتی'' میں بہترین سماجی مسائل اجاگر کرنے پر دیا گیا تھا۔