ماڈل ٹاؤن میں مولا جٹ بننے والا گلو بٹ جيل میں برتن دھونے لگا

عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے سے قبل موصوف کہا کرتے تھے کہ انہیں بالی ووڈ اور لالی ووڈ سے فلموں ميں كام كی آفر ہے

اگر گلو بٹ محنت اور لگن سے کام کرتا رہا تو اس کی سزا میں کمی بھی ہوسکتی ہے،جیل انتظامیہ. فوٹو: ایکسپریس نیوز/ فائل

سانحہ ماڈل ٹائون ميں گاڑيوں كی توڑ پھوڑ كرنے والے گلو بٹ كو جيل انتظاميہ نے قيديوں كے برتن دھونے پر مقرر كرديا۔



ماڈل ٹاؤن لاہور میں 17 جون کو گاڑیوں کے شیشے توڑنے کے جرم میں 11 سال 3 ماہ کی سزا قید کاٹنے والا گلو بٹ اب جیل میں قیدیوں کے برتن دھوئے گا، کیمپ جيل انتظاميہ نے گلو بٹ کی ڈیوٹی برتن دھونے پر لگا دی اور کہا ہے کہ اگر گلو بٹ محنت اور لگن سے کام کرتا رہا تو اس کی سزا میں کمی بھی ہوسکتی ہے۔


عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے سے قبل موصوف کہا کرتے تھے کہ انہیں بالی ووڈ اور لالی ووڈ سے فلموں ميں كام كرنے كی آفر ہوئی ہے لیکن اب ان کے ارمانوں پر پانی پھر چکا ہے اب وہ جیل میں قیدیوں کے برتن دھوکر فلموں میں دکھائی جانے والا ہی کردار ادا کریں لیکن حقیقی انداز اور حقیقی زندگی میں۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ماڈل ٹاؤن میں املاک کو نقصان پہنچانے کا جرم ثابت ہونے پر اسے 11 سال 3 ماہ قید اور ایک لاکھ 11 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

Load Next Story