ترکی میں بس بریک فیل ہونے کے باعث الٹنے سے 17 افراد ہلاک 29 زخمی
بس میں 27 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش تھی تاہم اس میں 46 افراد کو سوار کیا گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا،مقامی حکام
بس بریک فیل ہونے کے بعد الٹنے سے خواتین سمیت 17 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بس کھیتوں میں کام کرنے والے افراد کو لے کر اپنی منزل کی جانب جارہی تھی کہ اسی دوران اسپرتا کے مقام پر بریک فیل ہوجانے کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین کارکنوں سمیت 17 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بس میں 27 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش تھی تاہم اس میں 46 افراد کو سوار کیا گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں میں سے بھی بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔