حناربانی اوربلاول بھٹوکوبدنام کرنے سے متعلق برطانوی اخبارکی خبرمیں صداقت نہیںآئی ایس پی آر

حساس اداروں کا اس مہم سے کوئی تعلق نہیں اوراس حوالے سے قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، آئی ایس پی آر

حساس اداروں کا اس مہم سے کوئی تعلق نہیں اوراس حوالے سے قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، آئی ایس پی آر فوٹو فائل

آئی ایس پی آر نے بلاول بھٹوزرداری اور وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کو بدنام کرنے سے متعلق حساس ادارے پرلگائے گئے برطانوی اخبار ٹیلیگراف کے الزام کی تردید کردی۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی اخبار ٹیلیگراف کی جانب سے حساس اداروں پروزیر خارجہ حناربانی اور بلاول بھٹوزرداری کو بدنام کرنے کا لگایا جانے والا الزام سراسرغلط اور جھوٹ پرمبنی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی اخبار کو خبر شائع کرنے سے پہلے تحقیق کرنی چاہیے تھی ۔


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کا اس مہم سے کوئی تعلق نہیں اوراس حوالے سے قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حساس اداروں اور وزارت خارجہ کے درمیان بعض معاملات میں کوئی غلط فہمی نہیں اوراخبار کواس حوالے سے خبرشائع کرنے سے متعلق ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا۔
Load Next Story