سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی غلام مجتبیٰ کھراور شہناز شیخ کونوٹس جاری کردیا
دہری شہریت کے حوالے سے رحمان ملک کے بیان کے پیش نظر انہیں بھی 3 اکتوبر کو عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے دہری شہریت سے متعلق رکن قومی اسمبلی غلام مجتبیٰ کھرل اور شہناز شیخ کو نوٹس جاری کردیئے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس میں شہناز شیخ او غلام مجتبیٰ کھرل سے کہا گیا ہے کہ آپ کے بارے میں اطلاع ہے کہ آپ دہری شہریت کے حامل ہیں اگر ایسا نہیں تو 3 اکتوبر کوسپریم کورٹ میں آکر اس کی وضاحت پیش کی جائے اگر ہے تو پھر کیوں نہ آپ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
دہری شہریت کے حوالے سے رحمان ملک کے بیان کے پیش نظر انہیں بھی 3 اکتوبر کو عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کچھ دن قبل اپنے فیصلے میں 11 ارکان پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلی کے ارکان کو دہری شہریت رکھنے پرنااہل قراردے دیا تھا اور وزیر داخلہ رحمان ملک کا معاملہ چیئرمین سینیٹ کے حوالے کردیا تھا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ رحمان ملک نے گوکہ دہری شہریت ختم کردی ہے لیکن جس وقت وہ دہری شہریت رکھتے تھے اس وقت انہوں نے عدالت میں جھوٹا بیان داخل کرایا تھا۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد وزیرداخلہ رحمان ملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مزید ایسے ارکان کو جانتے ہیں جودہری شہریت کے حامل ہیں۔ عدالت نے 3 اکتوبرکو رحمان ملک کو اسی حوالے سے طلب کیاہے۔