ایم کیوایم کے رہنماؤں کو اخترمینگل سے ملنے نہیں دیا گیا الطاف حسین
ایم کیوایم لسانی جماعت نہیں بلکہ اس میں ہرزبان، مذہب اورفرقے کے لوگ شامل ہیں، الطاف حسین
الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے رہنماؤں کواخترمینگل سے ملنے نہیں دیا گیا اور وہ اسکرپٹ کے مطابق ملاقاتیں کررہے ہیں۔
لال قلعہ گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےایم کیوایم کےقائد الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں میرا وجود برداشت نہیں کیا گیا اورباطل قوتوں نے مجھے قتل کرنے کی سازش کی اسی وجہ سے ساتھیوں کے کہنے پرمجھے جلا وطنی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہونا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن کیا گیا مگرحق پرچلنے والے ہرظلم برداشت کرلیتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ آج پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی انقلاب کی نوید سنائی دے رہی ہے۔الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم لسانی جماعت نہیں بلکہ اس میں ہرزبان، مذہب اورفرقے کے لوگ شامل ہیں۔
ایم کیوایم کے قائد کا کہنا تھا کہ پنجاب، سندھ، خیرپختونخوا اور بلوچستان میں خواتین کو ظالمانہ رسومات کی بھینٹ چڑھا دیاجاتاہے اگروہ اپنی مرضی سے شرعی طورپرکسی سے نکاح کرنا بھی چاہیں توانہیں قتل کردیا جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی خواتین کو ایم کیوایم تحفظ فراہم کرے گی اورہمارے دروازے ان کے لئے کھلے ہیں۔