بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن 41 برس کی ہوگئیں
ایشوریہ رائے بچن کی مشہور فلموں میں محبتیں، تال، دیوداس، دھوم 2، گرو، روبوٹ اور جودھا اکبر ہیں۔
ABU DHABI:
سابق ملکہ حسن اور بھارتی فلم نگری کی نامور اداکارہ ایشوریہ رائے بچن 41 برس کی ہوگئیں۔
بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر منگلورو میں 1973 کو آج ہی روز پیدا ہونے والی ایشوریہ رائے نے ابتدائی تعلیم منگلورو اور ممبئی سے حاصل کی۔ ابتدا میں وہ ادویہ ساز بننا چاہتی تھیں تاہم ناکامی پر انہوں نے انجنئیر بننے کا فیصلہ کیا، اس سلسلے میں انہوں نے مقامی کالج میں داخلہ بھی لیا تاہم 1991 میں انہوں نے ماڈلنگ میں مقام بنانے کے لئے تعلیم کو ادھورا چھوڑ دیا۔ 1994 میں وہ ملکہ حسن قرار پائیں۔ انہوں نے فنی کیریئر کا آغاز تامل فلم'' ارووار'' سے کیا جبکہ 1997 میں فلم ''اور پیار ہو گیا'' سے بالی ووڈ میں انٹری دی، ان کی پہلی سپر ہٹ فلم 1999 میں ریلیز ہونے والی ''ہم دل دے چکے صنم'' تھی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اسی دوران ان کے بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان سے دوستی کے چرچے رہے، 2007 میں انہوں نے بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بیٹے اور اداکار ابھیشک بچن سے شادی کرلی جس سے ان کی ایک بیٹی ''ارادھیا'' ہیں۔
شادی کے بعد انہوں نے اداکاری اور ماڈلنگ کم کردی تاہم ایشوریہ رائے بچن کے حسن کا جادو اب تک بین الاقوامی سطح پر قائم ہے اور بالی ووڈ کی کوئی دوسری اداکارہ ان کے آس پاس بھی نہیں ہے اور رواں برس ایشوریہ رائے دنیا کی حسین ترین خواتین کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ 2010 میں فلم ''گزارش'' کے بعد وہ بڑی اسکرین پر جلوہ گر نہیں ہوئیں تاہم عنقریب وہ ''جذبہ'' میں خاتون وکیل کے کردار میں نظر آئیں گی۔