ایشین گیمزمیں اچھی کارکردگی پر ہاکی کھلاڑیوں کودیئے گئے پنجاب حکومت کے چیک کیش نہ ہوسکے

کھلاڑیوں کو مطلع کردیاتھا کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز جاری ہونے تک چیک جمع نہ کرائےجائیں،ترجمان اسپورٹس بورڈ پنجاب

شہباز شریف نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو انعام کے طور پر دو دو لاکھ روپے کے چیک دئیے تھے۔ فوٹو: فائل

ایشین گیمز میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر قومی ہاکی کھلاڑیوں کو ملنے والے پنجاب حکومت کے انعامی چیک کیش نہ ہوسکے جبکہ وزیراعلی نے چیک کیش نہ ہونے کا نوٹس لے لیا۔


پنجاب میں کوئی غریب معاشرتی استحصال کا شکار ہوا ہو یا کسی طالب علم نے تعلیمی میدان میں اپنی قابلیت کے جھنڈے گاڑھے ہوں، بااثر افراد کے ظلم کا شکار خاندان ہو یا کھلاڑیوں کی جانب سے اعلٰی کارکردگی کا مظاہرہ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ان کی امداد کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں لیکن صورت حال یہ ہے کہ ان کی جانب سے دیئے گئے چیک بعض اوقات کیش ہی نہیں ہوپاتے، ان کی تازہ مثال ایشین گیمز میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر ہاکی کھلاڑی ہیں جنہیں پنجاب حکومت نے انعامی چیک دیئے تھے لیکن وہ اب تک کیش نہیں ہوسکے۔

دوسری جانب ترجمان اسپورٹس بورڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ انعامی چیک تقسیم کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مطلع کردیا گیا تھا کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز جاری ہونے تک چیک جمع نہ کرائے جائیں، چیک جمع کرنے کےلئے اسپورٹس بورڈ خود کھلاڑیوں کو مطلع کرے گا۔
Load Next Story