بنگلہ دیش میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ملک کا نصف سے زائد حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

بھارت سے بنگلہ دیش آنے والی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کےباعث بجلی منقطع ہوئی

ڈھاکا کے کچھ علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے، وزارت پانی وبجلی ، فوٹو اے ایف پی

ISLAMABAD:
بنگلہ دیش میں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث ملک کا آدھے سے زیادہ حصہ بجلی سے محروم ہوگیا تاہم کئی گھنٹوں کےبعد صرف دارالحکومت ڈھاکہ کے چند علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت پانی بجلی کے سینئر افسر نے بتایا کہ دن کے اوقات میں نیشنل گرڈ اسٹیشن میں خرابی کے باعث تمام پاور جنریشن اسٹیشن بند ہوگئے اور ملک کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا تاہم بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد فوری طورپر بحالی کے کام شروع کردیئے گئے جس سے ڈھاکا کے کچھ علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ دیگر شہروں میں بھی جلد ہی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنادیا جائے گا۔


حکام کا کہناہےکہ 2007 میں خوفناک طوفان کے باعث ملک میں بجلی کے بڑا بریک ڈاؤن کے بعد یہ دوسرا واقعہ ہے تاہم ہفتے کو جزوی طور پر کاروبار بند ہونے کے باعث صنعتوں پر زیادہ منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے جبکہ بربیک ڈاؤن کے باعث اسپتالوں اور ایئرپورٹس پر کام جاری رکھنے کے لیے جنریٹر سے کام لیا جارہا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق بھارت سے بنگلہ دیش آنے والی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کےباعث ملک کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوبا کیونکہ بنگلہ گزشتہ سال سے اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھارت کی ریاست بنگال سے بجلی درآمد کر رہا ہے۔
Load Next Story