اسلام آباد میں 9 سے 11 محرم تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

شہر میں سکیورٹی خدشات کے باعث ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے، ضلعی انتطامیہ

پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، ضلعی انتظامیہ ،فوٹو:فائل

وفاقی دارالحکومت میں 9 سے 11 محرم الحرام تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام میں آباد میں محرم الحرام میں تین روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے جس کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں سکیورٹی خدشات کے باعث 9 سے 11 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ یوم عاشور کے موقع پر کراچی میں بھی 8 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Load Next Story