پاکستانی ڈراموں میں اردو زبان اور جملوں کی ادائیگی نے متاثر کیاانوپم کھیر

جس طرح پاکستانی عوام بھارتی فلموں کو پسند کرتے ہیں اسی طرح ہم پاکستانی ٹی وی ڈراموں کو پسندکرتےہیں، بھارتی اداکار

دونوں ملکوں کے فنکار اگر مل کر فلم اورڈرامہ انڈسٹری کے لئے کام کریں تو مزید معیاری ڈرامے اور فلمیں شائقین کو دیکھنے کوملیں گی، انوپم کھیر۔ فوٹو: فائل

بھارتی اداکارانوپم کھیرنے کہاہے کہ انڈین چینلز پر پاکستانی ڈراموں کا نشر ہونا ہماری خواہش تھی جسے پورا کرنے کے لئے بہت عرصے سے دوستوں سے گفتگو جاری تھی اور ہم یہ چاہتے تھے کہ انڈین ڈرامے جس طرح پاکستانی چینلز پر نشر ہورہے ہیں۔ پاکستان کے کھیل بھی یہاں پیش کیے جائیں۔


ممبئی میں ایک تقریب کے دوران نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی ڈراموں میں اردو زبان اور جملوں کی ادائیگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ طویل عرصے تک ہم پاکستانی ڈرامے دیکھاکرتے تھے اور اپنی اکیڈمیز میں ان کاذکرکیاکرتے تھے،جس طرح فلم میں پاکستانی عوام بھارتی فنکاروں کو پسند کرتے ہیں ہم پاکستانی ٹی وی ڈراموں کواسی طرح پسندکرتے ہیں۔

انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے فنکار اگر مل کر فلم اورڈرامہ انڈسٹری کے لئے کام کریں تو مزید معیاری ڈرامے اور فلمیں شائقین کو دیکھنے کوملیں گی۔گزشتہ برسوں میں جو بھی ہمارا فنکار پاکستان جاتا تھا ہم اس کے ذریعے اپنے پاکستانی دوستوں سے یہ پیغام بھیجا کرتے تھے مگر ہمیں اس کام کوکرنے میں خاصا وقت لگا۔
Load Next Story