قادری کے بعد عمران کو بھی آخرکار دھرنا ختم کرنا پڑے گا جاوید ہاشمی
احتجاجی دھرنوں سے ملکی نظام کی تبدیلی ممکن نہیں ہوسکتی، اس کے لیے پارلیمنٹ میں بات کرناہوگی، جاوید ہاشمی
KARACHI:
(ن) لیگ اورتحریک انصاف کے سابق رہنما جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ طاہرالقادری کے بعدعمران خان کو بھی آخرکار احتجاجی دھرنا ختم کر نا پڑے گا۔ جمہوریت کے خاتمے اور امپائر کی انگلی کے اشارے کا انتظار کرنے والوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا،ملک میں مارشل لا کا کوئی خطرہ نہیں، وفاقی اورصوبائی حکو متیں مدت پوری کرتیں نظرآرہی ہے۔
ایک انٹرویو میں جاوید ہاشمی نے کہاکہ میں نے بہت دیرپہلے سے کہہ دیا تھا کہ احتجاجی دھرنوں سے ملکی نظام کی تبدیلی ممکن نہیں ہوسکتی، اس کے لیے پارلیمنٹ میں بات کرناہوگی اور طاہرالقادری نے احتجاجی دھرنا ختم کرکے موجودہ نظام کے تحت ہی انتخابات میں حصہ لینے کابھی اشارہ دیدیا ہے، مجھے لگتاہے کہ آخرکارعمران خان کوبھی احتجاج دھرناختم کرکے پارلیمنٹ میں ہی آکر بات کر نا پڑیگی کیونکہ احتجاجی دھرنوں سے کچھ تبدیل نہیں ہوگا بلکہ عوام مسائل میں اضافہ ہی ہوگا۔
انھوں نے کہاکہ میں محض سیاسی میدان کاباغی نہیں،خاندانی روایات سے بھی بغاوت کی ہے اورآئندہ بھی ملک اورقوم کیلیے آواز بلند کرتا رہوں گا جس کیلیے ہرقربانی دینے کو تیار ہوں، میں نے مارشل لا کی سازش کو ناکام بناکر جمہوریت کیلیے جو قربانی دی اس کا فیصلہ آنے والے دنوں میں تاریخ خود کرے گی، کچھ حلقوں میں تاثر پایا جاتا ہے ضمنی الیکشن میں ہارجانے کے بعد میرا سیاسی کیریئر ختم ہوچکا لیکن ایسا نہیں ہوسکتا آنے والا وقت بتائے گا کون کیاہے۔