بنگلادیشی سپریم کورٹ نےجماعت اسلامی کے رہنما کی سزائےموت کیخلاف اپیل مسترد کردی

قمرالزمان کو جنگی جرائم کے خصوصی ٹریبونل نے 1971 کی جنگ کے دوران مختلف جرائم کا مرتکب قرار دے کر سزائے موت سنائی تھی

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے کئی رہنماؤں کو 1971 کی جنگ میں جرائم کا مرتکب قرار دے کر سزائے موت دی جاچکی ہے فوٹو: اے ایف پی

بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما محمد قمرالزمان کی سزائےموت کےخلاف اپیل مستردکردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما محمد قمرالزمان کو رواں برس مئی میں حکومت کی جانب سے قائم جنگی جرائم کے خصوصی ٹریبونل نے 1971 کی جنگ کے دوران مختلف جرائم کا مرتکب قرار دے کر سزائے موت سنائی تھی۔ قمر الزماں نے اپنے وکلا کے توسط سے سزا کے خلاف ملک کی سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی تاہم عدالت عظمیٰ نے اسے مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھی ہے۔


واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے قائم ٹریبونل نے جماعت اسلامی کے کئی رہنماؤں کو 1971 کی جنگ میں جرائم کا مرتکب قرار دے کر انہیں سزائے موت دی ہے جن میں ایک عبدالقادر ملا کی سزا پر عمل درآمد بھی ہوچکا ہے۔

 
Load Next Story