کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب جھاڑیوں سے 5 افراد کی لاشیں برآمد

تمام افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، ایدھی ذرائع

لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے فوٹو: فائل

ناردرن بائی پاس پر جھاڑیوں سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں موچکو پولیس اسٹیشن کی حدود میں ناردرن بائی پاس پر جھاڑیوں سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں، تمام افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں اسی علاقے سے متعدد بار تشدد زدہ لاشیں مل چکی ہیں تاہم اب تک ان واقعات میں ملوث عناصر کی نشاندہی نہیں ہوسکی۔
Load Next Story