یوم عاشور پر کراچی میں شدید سکیورٹی خدشات ہیں ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالخالق شیخ

دہشت گرد بارود سےبھری گاڑی کے ذریعے جلوس کو نشانہ بنا سکتے ہیں، ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالخالق شیخ

جلوس کی گزرگاہوں پر خفیہ کیمرے بھی لگائے گئے ہیں،ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالخالق شیخ فوٹو:فائل

ڈی آئی جی ساؤتھ نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس پر خود کش حملے کے خدشے کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے جلوس کو نشانہ بناسکتے ہیں۔


ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی عبدالخالق شیخ نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یوم عاشور پر کراچی میں شدید سکیورٹی خدشات ہیں اورعاشور کےمرکزی جلوس پر خودکش حملے کا خدشہ ہے جس میں دہشت گرد بارود سےبھری گاڑی کے ذریعے جلوس کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ جلوس کی فول پروف سکیورٹی کے لیے انتظامات مکمل کرلئے ہیں جس کےتحت پولیس کے 15 اور رینجرز کے 5 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جب کہ جلوس کی گزرگاہوں پر خفیہ کیمرے بھی لگائے گئے ہیں اور جلوس کی گزر گاہوں کو سخت چیکنگ کے بعد کلیئر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں سخت سکیورٹی کےانتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت 9 اور 10 محرم الحرام کو محدود وقت تک موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
Load Next Story