نارووال میں بھارت کی جانب سے پھینکا گیا مارٹر گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق
مارٹر گولا گزشتہ روز بھارتی گولا باری کے دوران پھینکا گیا تھا جو پھٹ نہ سکا اور گاؤں کے کھیتوں میں جاگرا، ڈی ایس پی
سرحدی گاؤں تغلق پورہ میں بھارتی حدود سے پھینکا گیا مارٹر گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
ڈی ایس پی عرفان اللہ کے مطابق مارٹر گولا گزشتہ روز بھارتی گولا باری کے دوران پھینکا گیا تھا جو پھٹ نہ سکا اور گاؤں کے کھیتوں میں جاگرا جسے بچے کھلونا سمجھ کر گھر لے آئے جہاں گولا پھٹنے سے 3 بچے اس کا نشانہ بنے، جاں بحق ہونے والے بچوں میں حنظلہ، سائرہ اور حفیظ اللہ شامل ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے بم پھٹنے سے بچوں کی ہلاکتوں کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت پنجاب اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔