90 فیصد سیاستدان بے ایمان اورکرپٹ ہیں سراج قاسم تیلی
سیاسی افرادوعدہ پورانہیں کرتے، مسائل کے حل کیلیے پارٹی وابستگی پوچھی جاتی ہے
تاجربرادری کے ٹیکسوں سے وردی اورارکان اسمبلی کو پروٹوکول ملتا ہے لیکن جب انھیں بنیادی نوعیت کے مسائل حل کرنے کے بارے میںاستفسارکیاجاتاہے تو استفسار کرنے والوںسے پوچھا جاتاہے کہ اس کا تعلق کون سی پارٹی سے ہے۔
یہ بات کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں برسر اقتدار بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی نے ہفتہ کوکراچی چیمبر کے سالانہ اجلاس عام سے خطاب کے دوران کہی۔ انھوںنے کہا کہ 90 فیصد سیاستدان بے ایمان اورکرپٹ ہیں، سیاسی افراد وعدہ توکرتے ہیں لیکن اسے پورا نہیںکرتے، بی ایم جی گروپ کی پالیسی تاجروں کی خدمت ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ نومنتخب عہدیدار ایمانداری سے خدمات انجام دیں۔
مسائل اگرچہ بے شمار ہیں لیکن مستقبل کی ترجیحات کا تعین کرتے ہوئے دور اندیشی کے ساتھ تاجروںوصنعت کاروںکونئے ممکنہ مسائل ومشکلات سے بچانان ئے عہدیداروںکی ذمے داری ہے۔ انھوںنے کہاکہ بی ایم جی اور کراچی چیمبر کا کسی سیاسی جماعت یا گروہ سے تعلق نہیںاور نہ ہم سیاسی لوگ ہیںکیونکہ پاکستان کے سیاستدان کرپٹ اور بے ایمان ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی ایم جی کے وائس چیئرمین زبیرموتی والانے کہاکہ تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل اب بھی موجود ہیں۔
انھوں نے کہاکہ سانحہ بلدیہ ٹائون کا ایک خصوصی کمیٹی بنا کر جائزہ لینا چاہیے کیونکہ اس کی وجہ سے چالیس 45 حکومتی ایجنسیاں جن سے ہم نے برسوں کی محنت سے جان چھڑائی تھی دوبارہ تاجروں وصنعتکاروں پر حاوی ہونے کیلیے دانت تیزکررہی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ تاجروں وصنعتکاروں کو ملک کے اندر سرمایہ کاری کرنی پڑے گی، روزگار دیناحکومت کا کام نہیںبلکہ ہم تاجروصنعتکارہی لوگوں کو روزگار فراہم کرسکتے ہیں، بزنس کمیونٹی کو سینیٹ میں ہونا چاہیے تاکہ ان کے مسائل حل ہوسکیں۔ انھوں نے کہاکہ ٹیکس نہ دینے والے ہمارے لیے ٹیکس قوانین بناتے ہیں، پارلیمنٹ میںبیٹھے افرادکاروبار اورکاروباری افرادکی مشکلات کو نہیںسمجھتے۔