پک اپ ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی 2افراد ہلاک 9زخمی

ٹنڈو محمد خان کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ ٹنڈو محمد خان کے قریب پیش آیا، ہلاک شدگان میں ڈرائیور بھی شامل ہے۔ فوٹو: فائل

ٹنڈو محمد خان کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہو گئے۔


ٹنڈو محمد خان سے 11 افراد کو لے کر گوٹھ آبادگار جانے والی پک اپ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر قبول پور کے قریب سڑک پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں پک اپ ڈرائیور 45 سالہ عثمان لغاری اور 40 سالہ عبدالوہاب موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 18 سالہ نعیم جلالانی، خیر محمد، احسان، شاہد، رجب، کریم بخش، عبدالکریم، الطاف اور نذیر شدید زخمی ہو گئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیاہے۔
Load Next Story