پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کیا تو پورا ملک ’’گو ضیا کا بچہ گو اور گو نواز گو‘‘ کا نعرہ لگائے گا بلاول بھٹو

سیاسی حریفوں کو نشانہ بنانے کی روش ختم نہ ہوئی تو حقیقی لانگ مارچ کریں گے، چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری

سیاسی حریفوں کو نشانہ بنانے کی روش ختم نہ ہوئی تو پیپلزپارٹی حقیقی لانگ مارچ کرے گی، بلاول بھٹو زرداری، فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ سیاسی حریفوں کو نشانہ بنانے کی روش ختم نہ ہوئی تو پیپلزپارٹی حقیقی لانگ مارچ کرے گی۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت اگر احتساب میں سنجیدہ ہے تو پہلے گھر سے شروعات کرے اور قومی احتساب بیورو کو ختم کرکے داخلی احتساب بیورو بنا دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی حریفوں کو نشانہ بنانے سے پہلے حکومت اپنے وزرا کا احتساب کرے اگر سیاسی حریفوں کو نشانہ بنانے کی روش ختم نہ ہوئی تو پیپلزپارٹی حقیقی لانگ مارچ کرے گی اور جب پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ہوگا تو پورا پاکستان گو ضیا کا بچہ گو اور گو نواز گو کا نعرہ لگائے گا۔

 
Load Next Story