لیاری میں گینگ وار کے گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ایک زخمی
جاں بحق افراد پیپلزپارٹی کے کارکن تھے جن کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
لیاری میں گینگ وار کے گروپوں کے درمیان تصادم میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری کے علاقے خالق جمعہ ہال کے قریب مخالف گروپ کے کارندوں نے گھسنے کی کوشش کی جہاں بابا لاڈلہ گروپ کی جانب سے انہیں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور علاقے میں دونوں گروپوں کے درمیان مورچہ بند فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے نتیجےمیں 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
دونوں گروپوں کے درمیان جھڑپ کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جبکہ فائرنگ میں ہلاک افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہےکہ جاں بحق افراد پیپلزپارٹی کے کارکن تھے جن کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے اور فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔