عامر خان نے الیکسینڈر کیخلاف فتح پر نظریں جمالیں
امریکی حریف کو اب زیادہ منجھے ہوئے باکسر سے سامنا کرنا ہوگا، برطانوی اسٹار
DHAKA:
عامر خان نے ڈیون الیکسینڈر کیخلاف شیڈول باؤٹ میں کامیابی پر نظریں جمالیں، برطانوی نژاد پاکستانی باکسرکا کہنا ہے کہ امریکی حریف کو ایک برس قبل والے عامر کی جگہ اب زیادہ منجھے ہوئے باکسر کا سامنا کرنا ہوگا۔
وہ ستمبر سے اس فائٹ کیلیے آکلینڈ میں ورگل ہنٹر سے تربیت حاصل کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عامر خان 13 دسمبرکی ڈیون الیکسینڈر کیخلاف ویلٹر ویٹ باؤٹ کو بڑی کامیابیوں کیلیے تختۂ مشق کی حیثیت سے دیکھ رہے ہیں، البتہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ امریکی باکسر کیخلاف مقابلے کو آسان لیں گے، باؤٹ کی تعارفی تقریب کے موقع پر لاس اینجلس میں پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ یقیناً اس مقابلے کے فاتح کو بڑی فائٹس میں حصہ لینے کا موقع ملے گا، میں بھی مستقبل میں فلوئیڈ مے ویدراور فلپائنی باکسر مینی پاکیو کیخلاف بڑی فائٹ کا عزم رکھتا ہوں، مجھے اس مقابلے میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔
عامر خان اور الیکسینڈر اس باؤٹ کیلیے کافی عرصے سے تیاری کررہے ہیں، برطانیہ کے سابق انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن اور ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن لائٹ ویلٹر ویٹ ورلڈ چیمپئن کو الیکسینڈر سے مقابلہ درپیش ہے، گذشتہ سال الیکسینڈر کے پاس آئی بی ایف ویلٹر ویٹ ٹائٹل تھا تاہم عامر خان نے ان کیخلاف باؤٹ سے انکار کیا تھا کیونکہ وہ مے ویدر کے ساتھ میگا فائٹ کے منتظر رہے جو ہو نہ سکی۔
اس کے بعد الیکسینڈر یہ ٹائٹل شان پورٹر سے ہار گئے تھے اور عامر خان کے ساتھی برٹ کیل بروک نے اگست میں پورٹر سے یہ ٹائٹل چھین لیا تھا، عامر نے مئی میں ڈیبیو ویلٹر ویٹ فائٹ جیتی تھی، وہ سابق چیمپئن لوئس کولازو پر متفقہ فیصلے سے فتح کے وقت زیادہ متاثر کن دکھائی دے رہے تھے۔ عامر خان ستمبر سے آکلینڈ، کیلی فورنیا میں ورگل ہنٹر سے ٹریننگ لے رہے ہیں، اپنی تیاریوں پر انھوں نے کہا کہ ہم شیڈول سے بہت آگے ہیں، ہنٹر کی تربیت سے الیکسینڈر کو ماضی کے مقابلے میں ایک بہتر عامرکا سامنا ہوگا۔