کیوی بولرز کو مصباح اور یونس خواب میں ڈرانے لگے
ڈرا ٹور میچ میں پاکستانی’’بچے‘‘ بھی قابو نہیں ہو پائے، حوصلے مزید پست ہو گئے
کیوی بولرزکو ابھی سے مصباح اور یونس خواب میں ڈرانے لگے، ٹور میچ میں پاکستانی ''بچے'' بھی قابو نہیں ہو پائے جس سے حوصلے مزید پست ہو گئے، ڈرا ہونے والے سہ روزہ مقابلے کے اختتامی دن حارث سہیل (40) اور بابراعظم (34) نے 69 رنز کی ناقابل شکست شراکت سے ٹیم کا اسکور تین وکٹ پر153 تک پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ کی فلیٹ وکٹ پر پاکستان ' اے ' سے سہ روزہ ٹور میچ میں کیوی بولرز جدوجہد کرتے نظر آئے، جوابی اننگزکو8 وکٹ 244 پر ڈیکلیئرڈ کرکے 16رنز کی برتری پانے والی مہمان ٹیم اختتامی دن کوئی خاص تاثر نہیں چھوڑپائی،میزبان سائیڈ نے مقابلہ ختم ہونے تک دوسری باری میں 3 وکٹ پر 153رنز جوڑے، نیوزی لینڈکو 55 اوورز بولنگ کا موقع ملا، پہلی اننگز میں67 رنز بنانے والے اوپنر شان مسعود اس مرتبہ 4 رنز سے آگے نہیں بڑھ پائے، عابد علی33 اور سمیع اسلم31 رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، حارث سہیل40 اور بابراعظم34 پر ناقابل شکست رہے۔
ان کے درمیان پانچویں وکٹ کیلیے 69رنز کی شراکت بنی،نیل ویگنرنے 16 جبکہ ڈگ بریسویل نے 14 اوورزبولنگ کی مگر تاثر نہ چھوڑ پائے، اختتامی دن ڈگ بریسویل اور مارک کریگ کو ایک ایک وکٹ ملی، ٹیم نے تیسرے دن کا آغاز ایک وکٹ 13رنز سے کیا تھا، اس سے قبل نیوزی لینڈر نے 8 وکٹ 244 پر اننگز ڈیکلیئرڈ کی تھی، کورے اینڈرسن 80 اورجون بریڈلے واٹلنگ37 ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے،انورعلی اور جنید الیاس نے 2،2 وکٹیں لیں۔