امریکا اور ایران کے درمیان عدم اعتماد جوہری معاہدے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے باراک اوباما

امریکا کی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور اس کے لئے تمام جماعتیں یکجا ہیں، امریکی صدر

جوہری معاہدے کے حوالے سے صورتحال 3 سے 4 ہفتوں میں واضح ہوجائے گی، باراک اوباما فوٹو: رائٹرز/ فائل

امریکی صدر باراک اوباما نے ری پبلکن پارٹی کو وسط مدتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی ترقی کے لئے تمام جماعتیں یکجا ہیں اور وہ اس حوالے سے وہ جلد ری پبلکن پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کرکے ان کا ایجنڈا معلوم کریں گے۔


واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے باراک اوباما نے کہا کہ امریکا کی ترقی کے لئے تمام جماعتیں یکجا ہیں، ری پبلکن پارٹی کو اب اکثریت حاصل ہے اس لئے اس پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے تاہم امریکا کی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا جس کے لئے وہ ری پبلکن پارٹی کی تجاویز سننا چاہتے ہیں اور جلد پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کرکے ان کا ایجنڈا معلوم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کو آگے لانا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جبکہ ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے اور امیگریشن مسائل حل کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی زیر غور ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ ری پبلکن پارٹی کے ساتھ سازگار ماحول میں کام کرسکیں گے۔

باراک اوباما کا ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان عدم اعتماد معاہدے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے تاہم 3 سے 4 ہفتوں میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔
Load Next Story