منوڑہ میں پکنک منانے والے اسکول کے 2 طلبا ڈوب گئے
نجی اسکول کے طلبا پرنسپل اوردیگراساتذہ کے ہمراہ پکنک منانے آئے تھے۔
منوڑہ میں پکنک منانے کی غرض سے آنے والے اسکول کے 2 طلبا ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
طلبا کے ڈوبنے پر ساحل پرکہرام مچ گیا اور اسکول کے طلبا اپنے ساتھیوں کی لاشیں دیکھ کر حواس کھوبیٹھے، تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود میں منوڑہ میں پکنک کی غرض سے اسکول کے طلبا پہنچے ، ڈاکس پولیس کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد میں واقع نجی اسکول جبل العلم کے طلبا پرنسپل رمیض اور دیگر اساتذہ کے ہمراہ پکنک منانے آئے تھے کہ اس دوران 2 طلبا 15سالہ جنید ولد ضیا اور16سالہ عثمان ولد شمیم پانی کی تیز لہروں کے درمیان اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور سمندر میں گرگئے اور مدد کے لیے پکارتے رہے۔
فوری طور پر موقع پر موجود افراد نے انھیں بچانے کی بھرپورکوشش کی تاہم کچھ دیر بعد سمندر سے ان کی لاشیں مل گئیں، لاشیں دیکھ کر موقع پر موجود دیگر افراد کے علاوہ اسکول کے طلبا اپنے ساتھیوں کی لاشیں دیکھ کر حواس کھو بیٹھے اور دھاڑیں مار کر روتے رہے،ڈاکس پولیس کے مطابق متوفیان کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بغیرورثا لے گئے جس کے باعث ان کے بارے میں معلومات حاصل نہ ہوسکیں ۔