فوادخان کو مزید بھارتی فلموں میں کام کرنے کی آفرز

خوشی کی بات یہ ہے کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کوبہت پسند کیا جارہا ہے، فواد خان

پاکستانی عوام اورمیڈیا کی وجہ سے آج دنیا بھرمیں اسٹارمانا جاتا ہوں، فواد خان فوٹو : عمیر علی انجم / ایکسپریس

KARACHI:
بھارتی فلم خوبصورت میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے پاکستانی اداکار فوادخان کومزیدفلموں میں کام کرنے کی آفرز ملنا شروع ہوگئیں۔


نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے اداکارفوادخان نے کہاکہ میں پاکستانی عوام اورمیڈیاکی وجہ سے آج دنیابھرمیں اسٹارماناجاتاہوں جوبھی خدانے مجھے عطاکیا۔ اس پرمیں اسکا جتنا بھی شکراداکروں کم ہے۔ فواد کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم ڈائریکٹرزاورپروڈیوسرکے ساتھ کام کرکے بہت کچھ نیاسیکھنے کوملا، بھارت میں ٹیکنالوجی سے کام لیاجارہاہے مگرخوشی کی بات یہ ہے کہ ہمارے پاکستانی فنکاروں کے کام کوبہت پسند کیا جارہا ہے۔
Load Next Story