بوڑھا نہیں ہوا ٹیم میں دوبارہ واپس آؤں گا کامران اکمل
کرکٹ فٹنس اور کارکردگی کا نام ہے جب تک فاٹ ہوں کھیلتا رہوں گا، کامران اکمل
WASHINGTON:
ٹیسٹ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا ہے کہ ابھی وہ بوڑھے نہیں ہوئےانہوں نے محنت کرکے قومی ٹیم میں جگہ بنائی تھی، اب دوبارہ بہتر کارکردگی کی بدولت کم بیک کریں گے۔
ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کے دوران وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ اپنی فٹنس کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ عمدہ کارکردگی بھی پیش کریں ، اس لئے وہ ڈومیسٹک اور کلب کرکٹ پر خاص توجہ دے رہے ہیں، اس کے علاوہ این سی اے میں بھی تربیت کے مواقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، توقع ہے کہ جلد ہی قومی ٹیم کا دوبارہ حصہ بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سخت جدوجہد کے بعد قومی اسکواڈ میں شامل ہوئے، یہ درست نہیں کہ اب پروفیشنل کیریئر کے اہم ترین دوراہے پر کھڑے ہیں، ابن میں اب بھی 6 سے 7 برس کی کرکٹ باقی ہے، اس وقت ان کی عمر33 برس ہے جبکہ 40 برس تک کرکٹ کھیلی جارہی ہے، وہ جب تک فٹ ہیں، کھیلتے رہیں گے، کرکٹ فٹنس اور کارکردگی کا نام ہے، مصباح الحق اسی بنیاد پر قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔
کامران اکمل نے کہا کہ وکٹ کیپر سرفراز احمد اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں جسے سراہنا چاہیے، انہوں نے بھی کسی کی جگہ سنبھالی تھی، اس سے پہلے راشد لطیف اور معین خان کے ساتھ بھی ایسا ہوا، وہ محنت اور جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں اور اسی بنیاد پر قومی اسکواڈ میں دبارہ جگہ بنائئں گا، آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کامیابی سے قومی ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے جو نیوزی لینڈ سے سیریز اور پھر ورلڈ کپ کیلیے معاون ثابت ہوگا۔