خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دینے کی روح پرور تقریب

گورنر مکہ نے خانہ کعبہ کے فرش کو آب زم زم اور عرق گلاب بہا کر کھجور کے پتوں کی مدد سے تیار کردہ جھاڑو سے صاف کیا۔

خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب اور دیگر خوشبوؤں میں بھیگے سفید کپڑے سے غسل دیا گیا. فوٹو:فائل

ہرسال کی طرح اس سال بھی خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب منعقعد ہوئی جس میں گورنر مکہ نے خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا۔


تقریب میں گورنر مکہ، حرمین شریفین انتظامیہ کے سرابرہ شیخ عبدالرحمان السدیس، شاہی خاندان کے افراد اور مختلف مسلم ممالک کی سفارتی شخصیات سمیت مشائخ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب اور دیگر خوشبوؤں میں بھیگے سفید کپڑے سے غسل دیا گیا جب کہ فرش کو آب زم زم اور عرق گلاب بہا کر کھجور کے پتوں کی مدد سے تیار کردہ جھاڑو سے صاف کیا۔

واضح رہے کہ خانہ کعبہ کو ہر سال 15 محرم الحرام اور یکم شعبان المعظم کو غسل دیا جاتا ہے۔
Load Next Story