خیبرایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ جوابی کارروائی میں 17 دہشتگرد ہلاک
لاشوں کو شناخت اور ضابطے کی کارروائی کے لئے لیوی سینٹر شاہ کس منتقل کردیا گیا ہے۔
خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد جوابی کارروائی میں 17 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب 50 سے 60 دہشتگردوں نے سپاہ سپین قمر میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا تاہم فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے 17 دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔ لاشوں کو شناخت اور ضابطے کی کارروائی کے لئے لیوی سینٹر شاہ کس منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن ''خیبر 1 '' جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک کئی شر پسندوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔