تحریک انصاف سے اتحاد صرف خیبرپختونخوا میں حکومتی سطح تک ہے سراج الحق
سیاسی جرگے کی کوششوں سے مارشل لا کا خطرہ ختم ہوگیا اور تحریک انصاف مذاکرات کے لیے آمادہ ہوگئی ہے، امیرجماعت اسلامی
KARACHI:
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ سیاسی جرگے کی کوششوں سے ملک میں مارشل لا کا خطرہ ختم ہوگیا اور تحریک انصاف مذاکرات کے لیے آمادہ ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو عراق اور شام بنانے کی سازشیں ہورہی ہیں،21 نومبر کو مینار پاکستان میں عوامی ایجنڈے کا اعلان کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے اتحاد خیبرپختونخوا میں حکومتی سطح تک ہے دونوں جماعتیں سیاسی میدان میں اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں جب کہ سیاسی جرگے کی کوششوں سے ملک میں مارشل لا کا خطرہ ختم ہوگیا ہے اور تحریک انصاف مذاکرات کے لیے آمادہ ہوگئی ہے اس لیے حکومت کو جلد مذاکراتی ٹیم کا اعلان کرنا چاہئے۔