ویمنز فٹبال دیا کلب نے وہاڑی یونائیٹڈ کو مات دے دی
دونوں گول ہاجرہ خان نے کیے، بلوچستان، واپڈا اور پنجاب کی ٹیمیں بھی فتحیاب
RAHIM YAR KHAN:
قومی خواتین فٹبال چیمپئن شپ میں مزید4 مقابلوں کا فیصلہ ہو گیا، دیا کلب، بلوچستان، واپڈا اور پنجاب کی ٹیمیں فاتح رہیں۔
جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں دیا کلب نے وہاڑی یونائیٹڈ کو2-0 سے مات دے دی،ہاجرہ خان نے2گول بالترتیب تیسرے اور50 ویں منٹ میں کیے، انھیں بہترین اسکورر اور فاطمہ انصاری کو بیسٹ پلیئرکا انعام دیاگیا،فاتح ٹیم کی ریما کرامت کو55 ویں منٹ میں یلو کارڈ دکھایا گیا۔ دوسرے میچ میں بلوچستان نے فاٹاکو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے قابو کیا، صائمہ نے دو گول بالترتیب 57اور 64 ویں منٹ میں کیے،روزینہ، سعدیہ اور رحیمہ نے بالترتیب 18،26 اور 30 ویں منٹ میں ایک ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی، بہترین اسکورر کا انعام صائمہ اور بیسٹ کھلاڑی کا ایوارڈ اقرا کو ملا۔
واپڈا نے بلوچستان یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست دی،فیصلہ کن گول سیکہ نے10 ویں منٹ میں کیا، شہلاکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سیکہ کو بہترین اسکورر کا ایوارڈ ملا،واپڈا کی جویریہ کو میچ کے 47 ویں منٹ میں یلو کارڈ دکھایا گیا۔ پنجاب نے ٹی سی ایس کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے زیر کیا،بشریٰ ملک نے دو گول میچ کے21 اور 36 ویں منٹ میں کیے، ناکام سائیڈ کا واحد گول رابعہ سعید نے15 ویں منٹ میں بنایا، انھیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا، بیسٹ اسکورر کا انعام بشریٰ سعید کو ملا،اقرا ہدایت کو21 ویں منٹ میں یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔اتوار کو تین میچز کھیلے جائیں گے۔