سندھ میں انسداد پولیو مہم کے دوران حساس علاقوں میں پولیس کمانڈوز تعینات کرنے کا حکم
پولیس افسران، محکمہ صحت اور پولیو مانیٹرنگ کمیٹی کے ساتھ مل کر جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیں، آئی جی سندھ
آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے صوبے میں انسداد پولیو مہم کے دوران حساس علاقوں میں پولیس کمانڈوز تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے پولیس افسران کو 15 نومبر سے صوبے بھر میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے حکم دیا ہے کہ پولیس افسران، صوبائی محکمہ صحت کے حکام اور وزیراعلیٰ سندھ کی پولیو مانیٹرنگ کمیٹی کے ساتھ مل کر جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیں، اس کے علاوہ حساس علاقوں میں پولیس نفری کے ساتھ پولیس کمانڈوزکو بھی تعینات کیا جائے۔
واضح رہے کہ رواں برس سندھ سمیت ملک بھر میں اب تک 230 سے زائد پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں جس کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت نے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لئے انسداد پولیو ویکسی نیشن لازمی قرار دی ہے۔