خیبرپختونخوا اسمبلی گونواز گو اور رو عمران رو کے نعروں سے گونج اٹھی
خیبرپختونخوااسمبلی ایک بار پھر حکومت اوراپوزیشن ارکان کے شورشرابے کے باعث مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگی اوراس دوران ایوان گو نواز گو اور رو عمران رو کے نعروں سے گونج اٹھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین نے کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور ایوان سے اٹھ کر جانے لگے جس پر حکومتی ارکان کی جانب سے گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے۔ اپوزیشن اراکین نے بھی بھرپور جواب دیتے ہوئے رو عمران رو کے نعرے لگانا شروع کردیئے جس کے بعد ایوان مچھلی بازارکا منظر پیش کرنے لگا۔
دوسری جانب اپوزیشن احتجاج کے دوران ایوان سے واک آؤٹ کر گئی جس بعد حکومت نے 3 بل منظور کرلئے جب کہ اجلاس بھی کل دوپہر 2 بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔