نائیجیریا کے اسکول میں خود کش حملہ 48 بچے ہلاک اور75 سے زائد زخمی

خود کش بمبار اسکول میں داخل ہوا اور عین اس وقت خود کو دھماکے سے اڑالیا جب بچے اسمبلی کے لیے جمع تھے، پولیس

خود کش حملہ آور یونیفارم پہن کر بچوں کے ساتھ اسکول میں داخل ہوا فوٹو: فائلاے ایف پی

نائیجیریا کے اسکول میں خود کش حملے کے نتیجے میں 48 بچے جاں بحق اور 75 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔



پولیس کے مطابق نائجیریا کے شمالی مشرقی علاقے پوٹیس کم میں خود کش بمبار اسکول کی عمارت میں داخل ہوا اور عین اس وقت خود کو دھماکے سے اڑالیا جب بچے اسکول کے میدان میں اسمبلی کے لیے جمع تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور یونیفارم پہن کر بچوں کے ساتھ اسکول میں داخل ہوا جب کہ حکام کا کہنا ہے دھماکے پیچھے بوکو حرام کے شدت پسندوں کا ہاتھ ہے


حادثے میں زخمی طالب علم نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کے بعد ہر طرف طلبا کے جسموں کے حصے بکھر گئے، اس موقع پر جب فوجی جائے حادثہ پر پہنچے تو وہاں موجود افراد نے ان پر پتھراو کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز انہیں دہشت گردوں کے خلاف تحفظ فراہم کرنے میں ناکام چکی ہے۔


واضح رہے کہ نائیجیریا کا شمال مشرقی علاقہ یوبے گزشتہ کافی عرصے سے بوکو حرام کے نشانے پر ہے جب کہ اس سے قبل بھی جنگجو کئی اسکولوں کو نشانہ بنا چکے ہیں

Load Next Story