عمران خان بولنے سے پہلے سوچ لیا کریں تو انہیں یوٹرن نہیں لینا پڑے گا پرویزرشید
عمران خان بتائیں اگر الیکشن میں دھاندلی ثابت نہ ہوئی تو کیا وہ سیاست چھوڑ کر قوم کو اذیت سے نجات دلادیں گے،وزیراطلاعات
NEW DELHI:
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اگر بولنے سے پہلے سوچ لیا کریں تو انہیں یوٹرن لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان اپنے وکیل سے پوچھ لیں کہ وزیر اعظم نواز شریف کے پاس حلقے کھولنے کا اختیار نہیں بلکہ یہ اختیار صرف الیکشن ٹریبونلز کے پاس ہے، عمران خان بتائیں کہ اگر دھاندلی ثابت نہ ہوئی تو کیا وہ سیاست چھوڑ کر قوم کو اذیت سے نجات دلادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کچھ بھی بولنے سے قبل اپنے الفاظ تول لیا کریں تاکہ انہیں یوٹرن نہ لینا پڑے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف نے جنہیں پارٹی ٹکٹ دیا آج انہیں بکاؤ مال سمجھ رہے ہیں اور اپنے اراکین اسمبلی سے متعلق عمران کی رائے ان کے شکی مزاج ہونے کا ثبوت ہے۔