ورلڈ کپ پلیئرزکے وارے نیارے1کروڑڈالربطور انعام مختص

پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیم کو 40 لاکھ 20 ہزار ڈالر ملیں گے۔

رنر اپ کو 17 لاکھ 50 ہزار ڈالر ملیں گے۔ فوٹو:فائل

KARACHI:
ورلڈ کپ 2015 میں مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالر انعامی رقم تقسیم ہوگی۔


پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیم کو 40 لاکھ 20 ہزار ڈالر ملیں گے، چند میچز ہارنے کے باوجود ٹرافی پانے والی سائیڈ کو 37 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا چیک ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹیوبورڈ کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اس پر مکمل اطمینان کا اظہار کرنے کے ساتھ انعامی رقم کا بھی اعلان کردیا گیا، مجموعی طور پر 1 کروڑ ڈالرزتقسیم کیے جائیں گے جو2011 ایونٹ سے 20 فیصد زیادہ ہیں۔ اگر آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شیڈول ٹورنامنٹ میں کوئی ٹیم مکمل طور پر ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹرافی اپنے ہاتھوں میں اٹھاتی ہے تو اسے مجموعی طور پر 40 لاکھ 20 ہزار ڈالر ملیں گے۔

درمیان میں ایک میچ ہارنے پر یہ رقم 39 لاکھ 75 ہزارڈالر ہوگی۔ فاتح سائیڈ کیلیے 37 لاکھ 50 ہزار ڈالرکا انعام ہے، رنر اپ کو 17 لاکھ 50 ہزار ڈالر ملیں گے۔ سیمی فائنل ہارنے والی دونوں ٹیموں کے ہاتھ 6 لاکھ ڈالر آئیں گے۔ کوارٹر فائنلز میں ہمت ہارنے والی چار سائیڈز کو 3 لاکھ ڈالرپر اکتفا کرنا پڑیگا۔ گروپ اسٹیج میں ایک فتح پر 45 ہزار ڈالر جبکہ گروپ اسٹیج کے بعد باہر ہونے والی 6 ٹیموں کو فی کس 35 ہزار ڈالر ملیں گے۔
Load Next Story