ورلڈکپ جنوبی افریقی ٹیم آج بقا کی جنگ لڑے گی
کپتان آسٹریلیا پرفتح کے ذریعے فائنل فور میں شمولیت کا امکان برقرار رکھنے کے خواہاں
ٹی20ورلڈکپ میں اتوار کو جنوبی افریقی ٹیم بقا کی جنگ لڑے گی۔
کپتان ڈی ویلیئرز آسٹریلیا کیخلاف فتح کے ذریعے فائنل فور میں شمولیت کا امکان برقرار رکھنا چاہتے ہیں، کینگروز بھی مقابلہ جیت کر سیمی فائنل میں رسائی کے خواہشمند ہیں، انھوں نے ابتدائی مقابلے میں بھارت کو 9وکٹ سے مات دی۔
پروٹیزکو اعصاب شکن مقابلے میں پاکستان نے 2وکٹ سے ہرایا تھا، ٹیم بڑے ایونٹس میں آسٹریلیا سے ناکامی کے پرانے ریکارڈ کو ختم کرکے جیت کی نئی تاریخ رقم کرنا چاہتی ہے، ڈیل اسٹین نے ٹخنے کی انجری سے نجات حاصل کر لی اور میچ کیلیے دستیاب ہیں۔
اگرچہ پاکستان کیخلاف بیٹنگ لائن جدوجہد کرتی رہی لیکن کپتان پلیئنگ الیون میں کسی تبدیلی کا ارادہ نہیں رکھتے۔ دوسری جانب بھارت کو ابتدائی میچ میں چاروں شانے چت کرنے والی آسٹریلوی ٹیم میں بھی کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے، بھارتی بولرز کی درگت بنانے والے اوپنرز شین واٹسن اور ڈیوڈ وارنر کی فارم پروٹیز بولرز کیلیے بھی خطرہ ہوگی۔
تجربہ کار مائیک ہسی ون ڈائون پوزیشن پر ٹیم کو سہارا دینے کیلیے موجود ہیں، مڈل آرڈر بیٹنگ لائن کچھ تشویش کا سبب بن سکتی ہے جو ابھی تک ایونٹ میں صلاحیتوں کے اظہار سے محروم رہی ہے، فاسٹ بولنگ میں پیٹ کمنز کا ساتھ دینے کیلیے اسٹارک اور واٹسن بھی تیار ہوں گے،کولمبو کی وکٹ اسپنرز کیلیے مددگار ہوگی، فاسٹ بولرز کے بجائے یہاں روبن پیٹرسن، گلین میکسویل ، جوآن بوتھا اور بریڈ ہوگ جادو جگا سکتے ہیں، گرمی اور حبس کے ماحول میں150رنزکو بہترین ٹوٹل تصور کیا جارہا ہے،اس بار بھی بارش کا چانس موجود ہوگا۔