لاہور میں داعش کی تشہیر پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

داعش کے خلاف مذہبی منافرت کا مقدمہ تھانہ نواب ٹاون میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا

اس سے قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں داعش کی وال چاکنگ کی گئی تھی۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

انتہا پسند جنگجو تنظیم داعش کے خلاف اسٹیکرز لگانے اور پمفلٹ بانٹنے پر منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی اہم شاہراہوں اور سرحدی علاقوں میں انتہاپسند تنظیم داعش کے اسٹیکرز لگائے گئے اور پمفلٹ بانٹے گئے ۔ داعش کے اسٹیکرز پر دولت اسلامیہ عراق اور شام کا پرچم بنا ہوا ہے جس پر امت کو خلافت مبارک کے الفاط تحریر ہیں۔


ڈی آئی جی لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے اسٹیکرز اور پمفلٹس کی تقسیم کا نوٹس لیا جس پر تھانہ نواب ٹاون میں پولیس کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی کے حکم پر ایس پی صدر ڈویثرن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو اسٹیکرز لگانے والوں کو جلد گرفتار کر کے تفتیش کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں داعش کی وال چاکنگ کی گئی تھی ۔
Load Next Story