ای او بی آئی اسکینڈل سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس دائر
راجا پرویز اشرف اور سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل پر قومی خزانے کو 60 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے
نیب نے ای او بی آئی اسکینڈل میں سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف اور ظفر گوندل کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔
نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ راجا پرویز اشرف اور سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل پر قومی خزانے کو 60 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے، ریفرنس میں راجا پرویز اشرف پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے غیرقانونی طریقے سے ظفر گوندل کو ای او بی آئی کا چئیرمین مقررکیا، اس کے علاوہ اپنی وزارت عظمیٰ کے دور میں اپنے داماد عظیم الحق کو ورلڈ بینک میں تعینات کرایا۔
واضح رہے کہ راجا پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس میں بھی نیب نے ریفرنس دائر کررکھے ہیں۔