خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بم باری سے 13 دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر

کارروائی سانحہ واہگہ میں ملوث دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکی گئی جس میں ان کےٹھکانے بھی تباہ کئےگئے،آئی ایس پی آر

دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی دراس کے علاقے میں کی گئی، آئی ایس پی آر، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

KARACHI:
دراس کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 13 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 3 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی خیبر ایجنسی کے علاقے دراس میں کی گئی جس میں 13 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں غیر ملکی جنگجو بھی شامل ہیں، کارروائی سانحہ واہگہ میں ملوث دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی جس میں ان کے 3 ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں آپریشن ''ضرب عضب'' کے ساتھ ساتھ خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں آپریشن ''خیبر ون اور ٹو'' میں بھی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں اب تک سیکڑوں دہشت گرد ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
Load Next Story