آپ ؐنے بھٹکی ہوئی انسانیت کو عقیدہ توحید عطا کیامفتی زبیر
قرآن سائنس کی رہبر و رہنما کتاب ہے ،درس قرآن ڈاٹ کام کے تحت خطاب۔
درس قرآن ڈاٹ کام بلاک این نارتھ ناظم آباد کے تحت معروف نوجوان مذہبی اسکالر جامعہ الصفہ کے نائب مہتمم مفتی محمد زبیر نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ؐ پوری دنیا کے لیے رحمت بن کر آئے۔
آپؐ نے ہزاروں سال سے بھٹکی انسانیت کو چاند ، سورج ، ستاروں ، آگ ، پہاڑوں ، درختوں کی پوجا سے ہٹاکر عقیدہ توحید عطا کیا جس کی بنا پر انسایت کا ان اشیا سے تقدس و عظمت کا رشتہ ختم ہوا اور سائنسدانوں کے لیے ان اشیا کی تحقیقات کا راستہ کھلا ورنہ ان اشیا کو معبود قرار دینے کی وجہ سے ان سے انسانوں کا عظمت و تقدس کا رشتہ قائم رہتا گویا سائنسدانوں کے لیے نبی کریم ؐ کی بعثت سے ہی جدید تحقیقات اور ٹیکنالوجی کا دروازہ کھلا ہے، قرآن کریم کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے قرآن سائنس کی رہبر و رہنما کتاب ہے ، عقیدہ ، توحید اور قران کریم لانا رحمتہ اللعالمین کا سب سے بڑا احسان ہے۔